امریکہ،10سال پہلے گم ہونیوالا فون صحرا میں مل گیا

امریکہ،10سال پہلے گم ہونیوالا فون صحرا میں مل گیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایریزونا میں 10 سال پہلے گم ہونیوالا فون صحرا میں ملنے کے بعد بھی خراب نہیں ہوا۔ ریاست ایریزونا کے علاقے پریسکوٹ میں 84 سالہ کیٹی الکین نامی خاتون اپنے گھر کے قریب صحرا میں چہل قدمی کر رہی تھیں جب انہوں نے ایک گرد آلود فون کو میدان میں دیکھا۔

وہ فون کھلا گھر لے گئیں اور دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ موبائل فون چارج ہونے لگا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ فون کی مالک کا نام میڈی تھا جو ایک کیفے میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہائیکنگ کو پسند کرتی تھی اور شکاگو میں اس کا خاندان مقیم ہے ۔ کچھ دن کی کوشش کے بعد وہ میڈی سے بات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔میڈی یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا وہ فون جو 2015 میں اس صحرا کی ہائیکنگ کے دوران گم ہوگیا تھا، دوبارہ مل گیا ہے اور 10 سال بعد بھی خراب نہیں ہوا بلکہ اب بھی کام کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں