عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کا جھگڑا ختم، دونوں نے معافی مانگ لی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان جاری تلخ جملوں کا تبادلہ تھم گیا، دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے سے معافی مانگ لی۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے متنازعہ بیان پر سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے باقاعدہ معذرت کر لی۔ فہد مصطفی نے براہِ راست عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔دوسری جانب عتیقہ اوڈھو بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ سے معافی مانگ چکی تھیں اور معاملے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔