جب بھی بیٹی پیدا ہوئی برکتوں میں اضافہ ہوا:منیب بٹ

جب بھی بیٹی پیدا ہوئی برکتوں  میں اضافہ ہوا:منیب بٹ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار منیب بٹ نے کہا کہ جب بھی میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، ہماری زندگی میں برکتوں میں اضافہ ہوا۔منیب بٹ اور ایمن خان کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھے اور آج 3 بیٹیوں کے والدین ہیں۔

منیب بٹ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ ہماری تیسری اولاد بھی بیٹی ہوگی، جب بھی میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، ہماری زندگی میں برکتوں میں اضافہ ہوا، اسی لیے میں نے اہلیہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تیسری اولاد بھی بیٹی ہی ہوگی کیونکہ برکتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں