شہرت کی وجہ سے یونیورسٹی جاری نہ رکھ سکی:سنبل اقبال

شہرت کی وجہ سے یونیورسٹی جاری نہ رکھ سکی:سنبل اقبال

کراچی (آئی این پی) اداکارہ سنبل اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کی وجہ سے وہ یونیورسٹی کی تعلیم جاری نہ رکھ سکیں اور انہوں نے اپنی تعلیم پرائیویٹ مکمل کی ہے ۔

ایک پروگرام کے دوران کم عمری میں شہرت حاصل کرنے کے حوالے سے سنبل اقبال نے کہا کہ کم عمر میں شہرت ملنا ایک ناقابلِ یقین احساس تھا، انہوں نے بتایا کہ اتنی شہرت کے ساتھ میرا روزانہ یونیورسٹی آنا میرے مشکل تھا، اس لیے میں نے اپنی تعلیم پرائیویٹ مکمل کی،میں نے کبھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا نہیں سوچا، میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ لوگ مجھے جانتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو بھی کام کیا، چاہے اچھا ہو یا برا، لوگوں نے اسے تسلیم کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں