میں نے کبھی روزہ نہیں رکھا:کرینہ کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے رمضان کے دوران روزے رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک رپورٹر کے سوال پر کرینہ نے کہا میں تو پورا دن کھاتی رہتی ہوں میں نے کبھی روزہ نہیں رکھا۔واضح رہے کہ کرینہ کپور خان کی شادی بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے ہوئی تھی۔