آج کل شریف مرد بہت کم رہ گئے ہیں :غنا علی

 آج کل شریف مرد بہت کم رہ گئے ہیں :غنا علی

کراچی(این این آئی) اداکارہ غنا علی نے کہاہے کہ آج کل شریف مرد بہت کم رہ گئے ہیں اور اگر ہوں بھی تو کم ہی نظر آتے ہیں، اس لیے اچھا مرد مل جائے تو فوراً شادی کرلینی چاہیے ۔

غنا علی نے ایک پروگرام میں کہا کہ جو اچھے مرد ہوتے ہیں ان سے لڑکیوں کو فوری شادی کرلینی چاہیے کیونکہ زندگی کا سکون بہت مشکل سے میسر آتا ہے ، آج کے دور میں مخلص اور شریف مرد کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔ غنا علی نے کہاکہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں خوشیاں اور سکون مزید بڑھ گیا ہے ، وہ پہلے زیادہ تر تنہا رہتی تھیں کیونکہ والدین کام میں مصروف رہتے تھے ، بہنیں تعلیم کے سلسلے میں باہر تھیں اور بھائی ٹینس کھیلنے چلے جاتے تھے تاہم اب شوہر کا ساتھ انہیں بے حد اچھا لگتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں