طلاق سے متعلق سارہ عمیر کا یوٹرن، شوہر بڑا اثاثہ قرار

طلاق سے متعلق سارہ عمیر کا یوٹرن، شوہر بڑا اثاثہ قرار

کراچی(این این آئی) اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق سے متعلق دئیے گئے سابقہ بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے مرد کو خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دے دیا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

 جہاں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے کیونکہ ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑا، ان کے بقول اب وہ ہر کردار کے انتخاب سے قبل اپنے شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی قریبی دوست نہیں، سوائے محسن کے ، میرا حقیقی دوست میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ ہی ہے ، مرد عورت کی زندگی میں اثاثے کی مانند ہوتے ہیں، قیادت کا کردار مردوں کو ہی زیب دیتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں