سنجے لیلا بھنسالی کو دل کا دورہ؟ ٹیم نے صورتحال سے آگاہ کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی انکی ٹیم نے تردید کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپنے 63 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہدایتکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے این ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔ ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔