سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی الیانا کو ڈزنی لینڈ پیرس لے گئے
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ساراخان اور فلک شبیر اپنی بیٹی الیانا کے ہمراہ ڈزنی لینڈ پہنچ گئے ۔
دونوں کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی اور وہ اب تک اپنی خوبصورت یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس جوڑے کی ایک پیاری بیٹی الیانا فلک بھی ہے ۔سارہ خان کو سیاحت کا بے حد شوق ہے اور وہ اکثر اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کا سفر کرتی نظر آتی ہیں ۔