سینئر اداکار اعجاز درانی کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

سینئر اداکار اعجاز درانی کی  پانچویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی، اعجاز درانی نے معروف پنجابی فلم ہیر رانجھامیں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔

اعجاز درانی جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں 1935ء میں پیدا ہوئے ۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم ‘حمیدہ’ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے ۔فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم مرزا صاحباں میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے ۔ وہ یکم مارچ2021ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں