دوسروں پر تنقید کرنا فیشن بن گیا ہے :مائرہ خان
لاہور(آئی این پی)اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں پر تنقید فیشن بن گیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کچھ لوگوں کو دوسروں میں خامیاں نکال کر تسکین ملتی ہے اس لئے ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ،فلمی ہیروئن کے طور پر میں ہدایتکار شعیب منصور کی دریافت ہوں۔ مائرہ خان نے کہا کہ فلم بول کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہو ئے اور میں نے لگن اور جذبے سے سے کام کر کے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔