جواد احمد کے جارحانہ پر مشی خان اور عمران عباس کا سخت ردعمل

جواد احمد کے جارحانہ پر مشی خان اور عمران عباس کا سخت ردعمل

لاہورگلوکار اور ‘برابری پارٹی’ کے بانی جواد احمد ایک بار پھر اپنے رویے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جواد احمد اینکر پر برس پڑے، بلند آواز میں بات کی اور بالآخر پروگرام ادھورا چھوڑ کر سٹوڈیو سے چلے گئے۔

غصے کی حالت میں انہوں نے عملے سے یہ تک کہہ دیا کہ میزبان کو کمرے سے باہر نکال دیا جائے۔ انہوں نے صحافی کو ‘بے وقعت’ اور ‘غیر پیشہ ور’ بھی قرار دیا۔ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اینکر کے صبر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس رویے کو برداشت کیا۔ مشی خان نے بھی سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ‘سائیکو’ کا کوئی چہرہ ہوتا تو اینکر کو آسکر ملنا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں