ایمان فاطمہ کے بھائی کی رجب بٹ کے بیٹے سے ملنے کی اپیل
لاہور(شوبزڈیسک ) سوشل میڈیا پر معروف جوڑی ایمان فاطمہ اور رجب بٹ کے رشتے میں کشیدگی کی خبریں سامنے آتی رہیں۔
جس کی بڑی وجہ رجب بٹ پر مبینہ بے وفائی کے الزامات ہیں اور اب ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھی موصول ہو چکا ،دوسری جانب ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رجب بٹ سے اپیل کی کہ وہ آ کر اپنے بیٹے کیوان سلطان سے ملاقات کریں۔ یہ رجب بٹ کے لیے ایک اوپن انویٹیشن ہے ، خاص طور پر اس لیے کہ یہ ان کے بیٹے کی پہلی عید ہے ۔