مایا خان کے والد انتقال کر گئے
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان مایا خان کے بابا جان انتقال کر گئے ۔ اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے بابا جان کی وفات کی خبر مداحوں کو دی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے والد کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس ناک خبر کا اعلان کیا۔انہوں نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور وہ دعاگو ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہو۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔