میری پہلی ترجیح ڈرامہ ہی ہے :ماورا حسین

میری پہلی ترجیح ڈرامہ  ہی ہے :ماورا حسین

لاہور (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ڈرامہ ہی ہے۔ ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

 لیکن چونکہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز ہی ڈرامے سے کیا تھا اس وجہ سے ڈرامہ میری پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں جو جلد ہی منظر عام پر آجائیں گے ۔ ماورا حسین نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے لاکھوں چاہنے والے مداح ہیں جس کا ثبوت ان کا سوشل میڈیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں