برے مالی حالات میں اہلیہ کافی مدد کرتی تھیں:انیل کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا کہ جب ان کے مالی حالات اچھے نہیں تھے تو ان کی اہلیہ ان کی کافی مدد کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں انیل کپور نے اپنی اہلیہ سنیتا کپور کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اس وقت میری کافی مدد کی جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے پہلی بار پچاس برس قبل ملے تھے ، جس وقت یہ ملاقات ہوئی میرے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے ، تو سنیتا بہت سی چیزوں کو خود ہینڈل کرلیا کرتی تھیں اور جہاں کئی بھی پیسوں کا معاملہ ہوتا تو وہ آگے بڑھ کر شیئر کرتیں۔ شادی کے بعد ایسا وقت بھی گزرا جب میں بعض چیزیں افورڈ نہیں کرپاتا تو میں ان سے نہیں کہتا تھا، وہ خودبخود جاتیں اور کھانے کی اشیا لے آتیں۔