بالی ووڈ کیریئر بچانے میں سلمان خان نے مدد کی :بو بی دیول

بالی ووڈ کیریئر بچانے میں سلمان خان نے مدد کی :بو بی دیول

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں میرا کیریئر بچانے میں سلمان خان نے بہت مدد کی تھی۔

 بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بوبی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے بالی ووڈ میں ان کی دوسری اننگز کو ریس تھری کے ساتھ توانائی بخشی جس کی وجہ سے انہیں مزید کام ملا۔ بوبی دیول کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ میں ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جن سے سلمان بہت محبت کرتے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں