ورون دھون پر فلم کے جعلی ریویوز کروانے کا الزام
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ورون دھون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ، اس مرتبہ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کیلئے جعلی ریویوز کرواتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی آنے والی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کا پہلا لک جاری کیا گیا، جس کے بعد انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے اداکار پر فلم کی جھوٹی تعریفیں کروانے کا الزام عائد کیا۔سمرن بھٹ نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو سٹیشن پر کچھ افراد نے انہیں روک کر ورون دھون کی فلم کے حق میں ریویو دینے کو کہا۔