مسعود خان کا پشاور تا سکردو طویل دوڑ کا عالمی ریکارڈ

 مسعود خان کا پشاور تا سکردو طویل دوڑ کا عالمی ریکارڈ

گلگت (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور لانگ ڈسٹنس رنر مسعود خان نے پشاور سے سکردو تک 808 کلومیٹر طویل دوڑ محض 9 دنوں میں مکمل کر کے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس شاندار کامیابی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو نثار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلتستان باقر حسین، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول، اسسٹنٹ کمشنر روندو حسن بٹ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے سکردو ویو پوائنٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں ان کی دوڑ اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر مقررین نے مسعود خان کی غیر معمولی محنت، عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے ، اس سے ملک خصوصا گلگت بلتستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں