سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالے جادو کا الزام لگایا:کنگنا

سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالے جادو کا الزام لگایا:کنگنا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ادکارہ نے زندگی کے مشکل وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ نے 26 یا 27 سال کی عمر میں مجھ پر مقدمہ دائر کیا اور میرے بارے میں کہا کہ یہ چڑیل ہے ، خون پیتی ہے ، یہ تو کالے کمرے میں، کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو میں انہیں کیوں اچھا ظاہر کروں، میرے پاس انہیں اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میں آج اس عمر میں بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھتی ہوں کہ میں جتنا بہتر کر سکتی تھی میں نے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں