میں جو پہن لوں وہی فیشن ہے :دلجیت دوسانجھ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا فیشن پسند نہیں کیونکہ میں جو پہن لوں وہی فیشن بن جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں دلجیت نے خود سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی۔دلجیت دوسانجھ نے دوران انٹرویو اس سوال پر کہ آپ کو کس شخصیت کا فیشن پسند ہے جس کا جواب دلجیت نے نہایت ہی پر اعتمادی سے دیتے ہوئے کہا کہ نہیں نہیں مجھے کسی کا فیشن پسند نہیں، بس جو میں نے پہن لیا وہی فیشن ہے اور یہی مجھے پسند ہے بلکہ کہنا چاہئے کہ میں خود اپنا ہی فین ہوں۔