اسحاق ڈارسے 3ملکوں کے وزراء خارجہ کی ملاقاتیں

 اسحاق ڈارسے 3ملکوں کے  وزراء خارجہ کی ملاقاتیں

انطالیہ (اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر بنگلہ دیش،ترک جمہوریہ شمالی قبرص ،بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرا خارجہ اور جمہوریہ کوریا کے نائب وزیر نے ملاقاتیں کیں۔۔۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے  ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی صورتحال اور مذاکرات کی سہولت میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی، ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے بالخصوص ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں مقیم پاکستانیوں کی تعلیم اور بہبود کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیرِ خارجہ ایلمیدین کوناکووچ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے درمیان گہرے اور مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل حالات اور بحرانی ادوار میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔ دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کی وزارتِ خارجہ میں سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر جیونگ یوندو نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں