میانمار :فوجی حکومت نے آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی کردی
نیپیداو(رائٹرز ) میانمار میں فوجی حکومت نے سابق رہنما آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی کر دی ۔ان کی 27 سال قید کی سزا کا تقریباً ایک چھٹا حصہ کم کیا گیا ہے۔۔۔
یہ واضح نہیں کہ انہیں گھر میں نظر بند کیا جائے گا یا نہیں۔ان پر کرپشن، الیکشن فراڈ اور دیگر الزامات لگائے گئے تھے ، جنہیں ان کے حامی سیاسی قرار دیتے ہیں۔یہ فیصلہ صدر من آنگ ہلینگ کی جانب سے عام معافی کے تحت کیا گیا، جس میں ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا گیا۔