پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات،میرا نے انٹرویو چھوڑ دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘سائکو’کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازعہ اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔
ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ‘سائیکو’ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے ۔بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔