بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
دیویانکا سیروہی کو اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا۔اہلِ خانہ فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا،تاحال ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔