عامر خان نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

عامر خان نے تھری ایڈیٹس  کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی مشہور فلم تھری اڈیٹس کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہانی میں اصل کرداروں کی زندگی کو ایک دہائی بعد دکھایا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ وقت کے ساتھ ان کے حالات میں کیا تبدیلی آئی ہے ۔عامر خان نے کہا کہ انہوں نے فلم کی کہانی سنی ہے اور یہ انہیں بہت پسند آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسکرپٹ پر ابھی مزید کام ہونا باقی ہے ، لیکن کہانی نہایت منفرد ہے اور پہلی فلم کی طرح اس میں بھی مزاح موجود ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں