بھارتی سیریز ہیرا منڈی کا سکرپٹ لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی:خلیل الرحمن

بھارتی سیریز ہیرا منڈی کا سکرپٹ لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی:خلیل الرحمن

لاہور (آئی این پی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کا سکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ ایک فلم کے طور پر پلان کیا گیا تھا اور اس کا نام منڈی رکھا گیا تھا۔ بھارت سے طویل کالز موصول ہوئیں بعد ازاں میں نے شرط رکھی کہ پاکستانی لکھاری کو بھی وہی عزت دی جائے جو یہاں بھارتی فنکاروں کو دی جاتی ہے تاہم میں نے بعد میں پیشکش کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ میں نریندر مودی کے دورِ میں بھارت نہیں جاؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں