اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

پیرس (این این آئی) اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی۔ اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آئے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔ اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں