شکیرا کی آواز سننے کیلئے 20 لاکھ لوگ پہنچ گئے

 شکیرا کی آواز سننے کیلئے  20 لاکھ لوگ پہنچ گئے

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے کانسرٹ میں لاکھوں افراد گلوکارہ کی آواز سننے پہنچ گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریوڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر گلوکارہ شکیرا کی سحر انگیز آواز کو براہ راست سننے کے لیے 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا۔کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے کانسرٹ کو اسی مقام پر گزشتہ برس ہونے والے لیڈی گاگا اور 2024 میں ہونے والے میڈونا کے کانسرٹس سے تشبیہ دی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں