عرفان خان کی گمشدہ فلم انتقال کے چھ سال بعد ریلیز

عرفان خان کی گمشدہ فلم انتقال کے چھ سال بعد ریلیز

ممبئی(این این آئی)بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی ایک نایاب اور طویل عرصے سے غائب فلم بالآخر ان کے انتقال کے چھ سال بعد مداحوں کے لیے جاری کردی گئی۔

 جس نے شائقین کو حیرت اور جذبات میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی اور ودیا بالن کی پرانی، غیر ریلیز شدہ فلم دی لاسٹ ٹیننٹ کو یوٹیوب پر پیش کیا گیا ہے ۔یہ فلم تقریباً 25برس تک منظرعام سے دور رہی اور اب پہلی بار ناظرین کو دیکھنے کا موقع ملا ہے ۔فلم کو ریلیز ہوتے ہی غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی، جہاں صرف تین دنوں میں اسے دو لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا، جو ناظرین کے تجسس اور دلچسپی کا واضح ثبوت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں