جنت مرزا کو فلم میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی:سید نور

جنت مرزا کو فلم میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی:سید نور

لاہور (آئی این پی) ہدایتکار اور پروڈیوسر سید نور نے مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے فیصلے کو تباہ کن تجربہ قرار دیا۔

 ایک انٹرویو کلپ میں ایک سوال کے جواب میں سید نور نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ ہدایتکار کے مطابق ممکنہ طور پر عوام کا یہ تاثر تھا کہ جنت مرزا تو پہلے ہی روزانہ سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں، لہذا انہیں بڑی سکرین پر دیکھنے کے لیے سینما جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلمی دنیا میں کامیابی کے لیے محض آن لائن مقبولیت کافی نہیں بلکہ مضبوط کہانی، مؤثر اداکاری اور سینما کی کشش بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں