جین زی میری والدہ کے بیان کے معنی نہیں سمجھتے :سعدیہ فیصل
کراچی(این این آئی)سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی و اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہاہے کہ جین زی میری والدہ کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنی نہیں سمجھتے ۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ فیصل نے کہا کہ ان کی والدہ نے زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کے مطابق جین زیڈ اکثر ان کے بیانات پر تنقید کرتے ہیں، لیکن وہ ان خیالات کے پیچھے موجود اصل معنی کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ کے بیانات سے اتفاق کرتی ہیں ۔