اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی بدھ کی صبح ممبئی میں آنکھوں کی ایک مائنر سرجری کی گئی۔
اس سے قبل انھوں نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔ سرجری کے باعث انھوں نے کچھ دنوں کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک معمولی سرجری تھی جو نظر کی درستگی کے لیے تھی۔اکشے اب کچھ دن آرام کریں گے اور صحت یابی کے بعد کام شروع کریں گے ۔