عمران عباس فٹنس کی تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس کی نمائش کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ، تاہم اس بار تعریف کے بجائے انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران عباس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 87 لاکھ سے زائد ہے ۔ عمران عباس نے حال ہی میں جم سے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ سیاہ رنگ کے جم لباس میں ملبوس دکھائی د یئے ۔ تصاویر میں انہوں نے اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر ایبس بھی نمایاں کیے اور کیپشن میں لکھا، ‘‘او بھائی، یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے ۔تاہم کئی صارفین نے ان کی تصاویر کا مذاق اڑایا اور ان کی فٹنس کو غیر متاثرکن قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ کو اپنے لیے اے آئی استعمال کرنی چاہیے تھی، شاید نتیجہ بہتر آتا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ حقیقت میں ایسی فٹنس متاثر نہیں کرتی۔بعض مداحوں نے عمران عباس کی حالیہ اے آئی سے متعلق پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی نئی تصاویر پر بھی شکوک کا اظہار کیا۔