ڈراموں میں 50سالہ مرد جین زی کا کردار ادا کر رہے :امر خان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں 50 سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔
امر خان نے ایک پروگرام میں کہا کہ خواتین کے لیے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے جب کہ مرد 40 اور 50 سال کی عمر میں بھی جین زی یعنی جوان لڑکوں کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے ۔