بھارت نے دھوکا دیا، اداکارہ مندانا کریمی ایران واپس
ممبئی (آئی این پی)ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا کریمی 16 سال بعد بھارت چھوڑ کر ایران منتقل ہوگئیں۔
بگ باس 9 سے شہرت حاصل کرنیوالی مندانا کریمی نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں مندانا نے کہا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانا میرے لیے آسان نہیں ہے ، مگر ایران جنگ کے معاملے پر بھارت میں دوستوں نے میرا بالکل ساتھ نہیں دیا۔