امیتابھ بچن بے خوابی کا شکار،خاموشی ہمسفر بن گئی

امیتابھ بچن بے خوابی کا شکار،خاموشی ہمسفر بن گئی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے لیجنڈسپر سٹار امیتابھ بچن کی راتیں آجکل بالکل مختلف انداز میں گزر رہی ہیں۔

 دنیا سوتی ہے ، لیکن بگ بی کی آنکھیں جاگتی رہتی ہیں۔ اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے خود کہا ہے کہ کئی راتیں ایسی گزرتی ہیں جب صرف خاموشی ہی ان کا ہمسفر بنتی ہے ۔83 سالہ بھارتی اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شدید بے خوابی کا شکار ہیں اور کئی راتیں ایسی ہوتی ہیں جب وہ بستر پر لیٹ کر صرف گھڑی کی سوئیوں کی آواز سنتے رہتے ہیں، مگر نیند ان کی آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے ۔امیتابھ بچن نے اعتراف کیا کہ عمر کے اس حصے میں بھی کام کا جنون انہیں سونے نہیں دیتا، لیکن جب خاموشی حد سے بڑھ جاتی ہے تو ان بے چین لمحات میں انہیں سکون موسیقی دیتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں