تھلاپتی وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی ساتھی اداکارہ ترشا کرشنن کیلئے تحفہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ تھلاپتی وجے نے اقتدار سنبھالتے ہی قریبی دوست اداکارہ ترشا کرشنن کیلئے اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نے ترشا اور سوریہ کی آنے والی فلم ‘کروپّو’ کے پروڈیوسرز کو ریاست میں صبح 9 بجے اسپیشل شوز چلانے کی اجازت دے دی ہے ، جس سے فلم ٹیم اور مداح دونوں خوشی سے جھوم اٹھے ۔عام طور پر ریاست میں فلمی شوز کے اوقات کار کے حوالے سے سخت ضوابط موجود ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے اس فیصلے نے فلم سازوں کی چاندی کر دی ہے ۔