ایمن سلیم نے گنیز ریکارڈ بنانے کی کہانی شیئر کر دی
کراچی (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ ایمن سلیم نے ماضی میں ایک گینز ریکارڈ بنانے کی کہانی مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔۔۔
جہاں انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے 2 سیٹوں والی مرسڈیز کنورٹیبل تحفے میں دی تھی، یہ گاڑی مجھے 18 سال کی ہونے سے پہلے تحفے میں ملی تھی، تو اس لیے مجھے گاڑی تو ملی لیکن اسے چلانے کی اجازت نہیں ملی۔ پھر ایک دن میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو گوگل پر سرچ کیا، تو مجھے پتہ چلا کہ جو گاڑی میرے پاس موجود ہے ، آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے بالکل ایسی ہی گاڑی میں 18 لوگوں کو بٹھا کر ایک ریکارڈ بنایا ہے ، تو میرے ذہن میں فوری خیال آیا کہ میرے پاس گاڑی ایسے ہی پارکنگ میں کھڑی ہے ، میں اسے چلا تو سکتی نہیں ہوں، تو کیوں نہ گاڑی کو ایسا کوئی ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے ’ تو میں نے اپنی دوستوں کو بلا کر اپنے ارادے کے بارے میں بتایا اور کامیابی کے ساتھ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے وسیم اکرم اور دیگر کرکٹ لیجنڈز سے مشورہ مانگا جس پر انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔