ہر کسی کے پاس ورون جیسا بیٹا ہونا چاہیے :ڈیوڈ دھون
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم ساز ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے کی نئی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ہر کسی کے پاس ورون دھون جیسا بیٹا ہونا چاہیے۔
ممبئی میں منعقدہ تقریب میں ڈیوڈ دھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ سب سے پہلے ایک بہترین بیٹا ہے ۔ اس نے ہمیشہ میری صحت اور ہر معاملے کا خیال رکھا۔ ہسپتال میں بھی میرے ساتھ رہا اور میرے پاس سویا۔ ایک اداکار کے طور پر وہ بہتر ہو رہا ہے ، لیکن بطور بیٹا، میں کہوں گا کہ ہر کسی کے پاس ایسا بیٹا ہونا چاہیے۔