چین کی کم بجٹ فلم ڈیئر یو کا باکس آفس پر ایک ارب یوان کا بزنس
بیجنگ (اے پی پی)چین کی کم بجٹ فلم ڈیئر یو نے باکس آفس پر ایک ارب یوان (14 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
شنہوا نے ٹکٹنگ پلیٹ فارم کے حوالے سے بتایا کہ فلم نے اتوار کی صبح یہ اہم سنگِ میل حاصل کیا۔کم بجٹ میں بنائی گئی اس فلم میں زیادہ تر نئے اور کم معروف اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کو چین کے چاؤشان علاقے کی مقامی زبان میں پیش کیا گیا ہے ۔فلم کو شاندار عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اسے حالیہ عرصے کی نمایاں کامیاب چینی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔