احسن خان کا اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف
لاہور (آئی این پی)اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کر دیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ایک پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اداکاری سے بریک لیتے ہیں تو کیا کرینگے ؟ اس پر احسن خان نے کہا کہ میں اپنے کام سے بے حد محبت کرتا ہوں اور اداکاری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، تاہم اگر کبھی ایسا ہوا تو میں اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دوں گا۔احسن خان نے انکشاف کیا کہ میں اس وقت ریسرچ ورک میں مصروف ہوں اور اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہا ہوں۔