دھریندر کا پروڈکشن ڈیزائنر خاتون کو ہراساں کرنے کا مجرم قرار

دھریندر کا پروڈکشن ڈیزائنر  خاتون کو ہراساں کرنے کا مجرم قرار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم دھریندر کے پروڈکشن ڈیزائنر سینی ایس جوہرے کیخلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے میں نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، کمیٹی نے انہیں مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد ان سے متعدد پروجیکٹس واپس لے لیے گئے۔

شکایت کیمطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ سینی ایس جوہرے نے انہیں چندی گڑھ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں بلایا جہاں مبینہ طور پر جنسی ہراسانی، جسمانی تشدد اور زبردستی روک کر رکھا۔ مشروب میں نشہ آور شے ملائی گئی ۔متاثرہ خاتون نئی دہلی کی رہائشی بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں