رنویر اور فرحان کی لڑائی، سلمان خان صلح کروانے بیچ میں آگئے

رنویر اور فرحان کی لڑائی، سلمان  خان صلح کروانے بیچ میں آگئے

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر انڈسٹری میں صلح کروانے والے اہم کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم ڈان 3 کے حوالے سے رنویر سنگھ اور فرحان اختر کے درمیان جاری اختلافات کو کم کرنے کیلئے سلمان خان نے ذاتی طور پر مداخلت کی ہے ۔ سلمان خان نے رنویر سنگھ اور اختر خاندان سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے اختلافات خوش اسلوبی سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔ سلمان خان چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ قانونی شکل اختیار نہ کرے اور نہ ہی فلمی تنظیمیں اس میں شامل ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں