میں بالکل ٹھیک ہوں،طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

میں بالکل ٹھیک ہوں،طاہرہ سید  کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

لاہور(آئی این پی)گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں۔

گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں