بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری واردات
ممبئی(آئی این پی)بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے تقریبا 25 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔
ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکارہ کی والدہ کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی جس کا علم اس وقت ہوا جب گھر والوں نے دیکھا کہ لاکر سے قیمتی سامان غائب ہے ۔پولیس نے روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر 25 لاکھ کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہونے کی تصدیق کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات پر ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو اداکارہ کے خاندان سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔