نورا فتیحی کے مراکش کے فٹبالر یاسین بونو کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں

نورا فتیحی کے مراکش کے فٹبالر یاسین بونو کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی اور مراکش کے سٹار فٹبالر یاسین بونو کو ساتھ دیکھے جانے پر ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

نورا فتیحی اور یاسین بونو کو 28 مئی کو مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔فی الحال میڈیا پر گردش کرتی ان افواہوں کی نورا فتیحی اور یاسین بونو میں سے کسی نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں