عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی آئندہ ماہ

عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی آئندہ ماہ

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں، ان کی شادی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے ۔ کوٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کر کے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں