کچھ مقدس ناموں میں بہت طاقت ہوتی ہے :اے آر رحمن

کچھ مقدس ناموں میں بہت طاقت ہوتی ہے :اے آر رحمن

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ موسیقار و گلوکار اے آر رحمن نے اللہ کے ذکر اور حضرت محمدؐکی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرنے کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

اے آر رحمن نے ایک پوڈ کاسٹ میں ذکر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقدس ناموں میں طاقت ہوتی ہے ، جیسے کہ ہمارے صوفیانہ عقیدے کے مطابق جب ہم حضرت محمدؐکی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں تو اس سے برکت ہوتی ہے اور بہت سی آسمانی مخلوقات بھی ساتھ شامل ہو جاتی ہیں، صوفیا کا یہی ماننا ہے ،جب آپ کوئی صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہوتے ہیں تو بھی اپنے ارد گرد ایک طاقت محسوس ہوتی ہے اور ایسے لمحات میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں