شادی کیلئے قیصر کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں:فضیلہ قاضی

شادی کیلئے قیصر کے سامنے  کچھ شرائط رکھی تھیں:فضیلہ قاضی

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے لیے قیصر نظامانی کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔

فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں زیادہ کام نہیں کروں گی اور اگر کام کیا تو پیسہ خود پر خرچ کروں گی، گھر میں جو کچھ بھی آئے گا اس کا خرچہ اور میرے بچوں کا خرچہ سب قیصر کی ذمہ داری ہوگی۔ فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ میری والدہ کے ہاتھ میں ذائقہ تھا اسی وجہ سے میرے ہاتھ میں ذائقہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں